بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ سنی لیونی ایک مرتبہ پھر راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2 میں نظر آنے والی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے شیئرکیا ایسا ویڈیو ، کہا : مزہ دوگنا کرنے آرہی ہوں

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے شیئرکیا ایسا ویڈیو ، کہا : مزہ دوگنا کرنے آرہی ہوں

بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ سنی لیونی ایک مرتبہ پھر راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2 میں نظر آنے والی ہیں ۔ سنی لیونی اس فلم کی تشہیر کو لے کر اپنے انسٹاگرام پر یکے بعد دیگرے ویڈیوز شیئر کررہی ہیں ۔ ایک ویڈیو میں سنی لیونی کہہ رہی ہیں کہ مزہ دوگنا کرنے کیلئے آرہی ہوں ۔ انسٹاگرام پر کیپشن میں سنی لیونی نے لکھا کہ سنی کے بغیر راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس ؟؟ ہو ہی نہیں سکتا ۔

وہیں ویڈیو میں سنی لیونی کہہ رہی ہیں کہ بہت زیادہ چمک ، بہت زیادہ دھمک لیکن اصلی مزہ تو اس وقت آئے گا جب اس میں تھوڑا سا نمک ہوگا ۔ ساتھ ہی سنی نے کہا کہ چمک کا مزہ دوگنا کرنے کیلئے میں آرہی ہوں ۔ آخر میں اس ویڈیو میں سنی لیونی کہتی ہیں کہ سنی کے بغیر راگنی ، قطعی نہیں ۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ آنے والی راگنی سیریز میں سنی لیونی ایک مرتبہ پھر دھمال مچاتی نظر آنے والی ہیں ۔

بتادیں کہ سنی لیونی ویب سیریز راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس میں نظر آئیں گی ۔ یہ دوسرا سیزن ہے ۔ اس میں ورون سود اور دیویا اگروال اہم رول ادا کریں گے ۔ وہیں اگر سنی لیونی کے دیگر کاموں کی بات کریں تو سنی نے حال ہی میں فلم موتی چور چکناچور میں اسپیشل اپیریئنس دیا تھا۔ سنی لیونی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔

واضح رہے کہ سنی لیونی نے اپنے کیریئرکی شروعات بطورپورن اسٹارکی تھی۔ کرن جیت کور ووہرا سے بنیں سنی لیونی آج بالی ووڈ کا مشہورنام ہے۔ بالی ووڈ کی ‘بے بی ڈال’ سنی لیونی کا نام ان فنکاروں میں شمارہوتا ہے جن کی ہاٹنیس اوربولڈنیس کسی شناخت کی محتاج نہیں ہے۔

سنی لیونی اورڈینیل کے تین بچے ہیں۔ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئرکی شروعات سال 2012 میں فلم ‘جسم 2’ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ‘راگنی ایم ایم ایس 2’، ایک پہیلی لیلا’ ‘کچھ کچھ لوچا ہے’، ‘مستی زادے’ اور ‘ون نائٹ اسٹینڈ’ جیسی فلموں میں کام کیا۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu