گریمی ایوارڈ یافتہ 26 سال کی ایریانا گرانڈے ان دنوں اپنے سویٹنرٹور پر ہیں ، جس کے تحت وہ کئی شہروں میں شو کررہی رہی ہیں ۔

لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر ہی اوپس مومنٹ کا شکار ہوگئی یہ مشہور سنگر ، ویڈیو وائرل

لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر ہی اوپس مومنٹ کا شکار ہوگئی یہ مشہور سنگر ، ویڈیو وائرل

اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے اور ایسے میں اگر کوئی گڑبڑی ہوجائے تو یہ مزید مشکل ہوجاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ایک مشہور پوپ اسٹار کے ساتھ پیش آیا ، جو لائیو شو میں ہی اوپس مومنٹ کا شکار ہوگئی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

گریمی ایوارڈ یافتہ 26 سال کی ایریانا گرانڈے ان دنوں اپنے سویٹنرٹور پر ہیں ، جس کے تحت وہ کئی شہروں میں شو کررہی رہی ہیں ۔ اسی ٹور کے تحت ایک لائیو پرفارمنس کے دوران وہ اسٹیج پر ہی اچانک گر گئیں ۔ وہ اپنی مشہور ایلبم تھینکیو نیکسٹ کا گانا گا رہی تھیں ۔ ایریانا نے اس پرفارمنس کے دوران کافی اونچی ہیل والی سینڈل پہن رکھی تھی اور وہ اسٹیج پر رکھی ایک اونچی ٹیبل پر چل رہی تھیں ، تبھی ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر گئیں ۔

تاہم وہاں موجود دیگر ڈانسروں نے ایریانا کو فورا ہی سنبھال لیا اور انہیں گود میں اٹھالیا ۔ اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کے بعد ایریانا خود بھی ہنسنے لگیں اور پھر پرفارم کرنا شروع کردیا ۔

ایریانا کے اس انداز کو ان کے مداح کافی پسند کررہے ہیں ۔ ان کی اس بات کیلئے کافی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں کہ گرنے کے بعد پھر سے کھڑی ہوکر وہ پرفارم کرنے لگیں ۔ مزیدار بات یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ وہاں بج رہا میوزک بھی اس پورے واقعہ کا ساتھ دیتا ہوا نظر آریا ۔ ایریانا جب گڑی تو ایسا لگا کہ وہ میوزک کی تھاپ پر ہی گری ہیں ۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu