اسی انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبر کا بھی انکشاف کردیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں وہ اس سے منحرف ہوگئیں ۔

انٹرویو کے دوران ہی رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کا لیا بوسہ ، اینکر نے کہا : دکھاوا مت کرو

انٹرویو کے دوران ہی رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کا لیا بوسہ ، اینکر نے کہا : دکھاوا مت کرو

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو ایک سال ہوچکا ہے اور شادی سے پہلے بھی یہ جوڑا چھ سالوں تک رشتے میں رہا ۔ تاہم ایسا نظر آرہا ہے کہ رنویر سنگھ ابھی تک اپنی بیوی کی محبت اور ان کی خوبصورتی کے کافی دیوانے ہیں ۔ ویسے تو رنویر کئی انٹرویوز میں یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ اس بات پر کتنی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ دیپیکا جیسی خوبصورت لڑکی ان کی اہلیہ ہیں ، لیکن ان کی یہ محبت ایک انٹرویو کے دوران ان کیلئے مصیبت بن گئی ۔ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ شو کے اینکر کو ہی کہنا پڑا یہ سب یہاں مت کرو ۔

حال ہی میں دیپیکا پڈوکون ، عالیہ بھٹ ، رنویر سنگھ ، آیوشمان کھورانہ ، منوج واجپئی ، جنوبی ہند کے سپر اسٹار وجے دیورکونڈا ، پروتی تروووتھو اور وجے سیتوپتی فلم کی تشہیر کیلئے منعقد ایک انٹرویو میں ساتھ نظر آئے ۔ انٹرویو کی میزبان انوپما چوپڑا کے ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کچھ کہہ رہی تھیں کہ تبھی رنویر سنگھ نے دیپیکا کے کندھے پر بوسہ لے لیا ۔

ravneer and deepika

رنویر سنگھ کی اس حرکت پر اینکر کو فورا ہی کہنا پڑا کہ میں نے کہا تھا کہ نو پی ڈی اے ( پبلک ڈسپلے آف لو ) ۔ اینکر کی اس بات کے بعد دیپیکا پڈوکون شرما کر ہنسنے لگیں اور آیوشمان نے کہا کہ یہ تو بہت مشکل ہے ۔ اس کے بعد سب ہنسنے لگے اور عالیہ کی بات درمیان میں ہی ختم ہوگئی ۔ اینکر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ دونوں سب کو اصل موضوع سے بھٹکا رہے ہیں ۔

بتادیں کہ اسی انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبر کا بھی انکشاف کردیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں وہ اس سے منحرف ہوگئیں ۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu