کرینہ کپوراورسیف علی خان کی شادی کو 7 سال گزرگئے ہیں۔ وہیں اب کرینہ کپورنے شادی سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

کرینہ کپورنےسیف علی خان سےشادی کولےکرکیا بڑا انکشاف،7 سالوں بعد بتائی یہ بات

سیف علی خان کے بارے میں کرینہ کپور نے کیا انکشاف

ممبئی: کرینہ کپوراورسیف علی خان کی شادی کو7 سال ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ کی اس ہاٹ جوڑی کی کیمسٹری سال درسال اوربھی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ کرینہ کپورنے 2012 میں 10 سال بڑے سیف علی خان سےشادی کی تھی۔ وہیں اب دونوں کا پیارا سا بیٹا تیموربھی ہے۔ سیف علی خان شادی کولےکرکرینہ کپوریوں توکئی باربات کرتی نظرآئی ہیں، لیکن حال ہی میں انہوں نےاس شادی سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف اس دورسے متعلق ہےجب کرینہ کپور- سیف علی خان ایک دوسرے کوڈیٹ کررہےتھے۔

کرینہ کپورنے یہ انکشاف اپنےایک انٹرویوکےدوران کیا ہے۔ ‘ہندوستان ٹائمس’ کی ایک رپورٹ کےمطابق کرینہ کپورنے بتایا کہ سیف علی خان نےکرینہ کپورکوشادی کےلئےایک نہیں بلکہ دودوبارپرپوزکیا تھا۔ کرینہ کپورنےاس انٹرویومیں کہا- ‘انہوں نے مجھےگریس اور لداخ دومقامات پرشادی کےلئے پرپوزکیا تھا۔ انہوں نے مجھ سےکہا، ہمیں شادی کرلینی چاہئے۔ اس وقت مجھےمحسوس ہوا کہ میں اس بارے میں کچھ سمجھ نہیں پارہی ہوں کیونکہ میں تمہیں جانتی نہیں تھی۔ یہ میری طرف سےنا نہیں تھا بلکہ یہ کہنےکا ایک طریقہ تھا کہ میں تمہیں مزیدجاننا چاہتی ہوں’۔

سیف علی خان نےکرینہ کپورکودو دوبارپرپوزکیا تھا۔

سیف علی خان نےکرینہ کپورکودو دوبارپرپوزکیا تھا۔

کرینہ کپورنےمزید کہا- ‘مجھے لگتا ہےکہ میں نےاپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لےلیا تھا’۔ آج سیف علی خان – کرینہ کپورکی شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں، لیکن ان دونوں کی کیمسٹری آج بھی کمال کی ہے۔ واضح رہےکہ سیف علی خان نے2004 میں امرتا سنگھ سے طلاق لیا تھا اوراس کےبعد 2012 میں کرینہ کپورسےشادی کی۔ سیف علی خان – امرتا سنگھ کےدوبچے ہیں، ابراہم اورسارا جبکہ کرینہ کپورسےان کا ایک بیٹا تیمورہے۔

بات کریں ورک فرنٹ کی توان دنوں کرینہ کپوراپنی آنے والی فلم ‘گڈنیوز’ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ اکشےکمار، دلجیت دوسانجھ اورکیارا اڈوانی کے ساتھ نظرآئیں گی۔ فلم سال کےآخرمیں 27 دسمبرکوسنیما گھروں میں ریلیزہورہی ہے۔ وہیں سیف علی خان فلم ‘جوانی جانے من’ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس کےعلاوہ سیف علی خان کے پاس اجے دیوگن کی فلم ‘تانا جی’ بھی ہے۔ اس فلم میں وہ ولین کے رول میں دکھائی دیں گے۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu