پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کی پہلی سالگرہ میں صرف کچھ دن ہی بچے ہیں۔ لیکن پرینکا چوپڑا نے اس سے پہلے ہی اپنے شوہر کو ایک بیحد اسپیشل سرپرائز دے کر چونکا دیا ہے۔

پہلی سالگرہ سے پہلے ہی پرینکا چوپڑا نے نک جوناس کو دیا خاص تحفہ، گھر میں آیا نیا مہمان

پرینکا اور نک نے پچھلے سال دسمبر میں کی تھی شادی

ممبئی۔ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کی پہلی سالگرہ میں صرف کچھ دن ہی بچے ہیں۔ لیکن پرینکا چوپڑا نے اس سے پہلے ہی اپنے شوہر کو ایک بیحد اسپیشل سرپرائز دے کر چونکا دیا ہے۔ جی ہاں، پرینکا چوپڑا نے شوہر کو ایک اسپیشل سرپرائز دیا ہے اور یہ سرپرائز بھی کچھ ایسا ہے جسے دیکھنے کے بعد نک جوناس اپنی ہنسی روک نہیں پا رہے ہیں۔ پرینکا کے اس سرپرائز کے بعد ان کے کنبے میں ایک نیا رکن شامل ہو گیا ہے۔ اس نئے رکن کا نام ہے جینو جوناس۔

جینو جوناس، پرینکا چوپڑا کا نیا پپی ہے جو انہوں نے اپنے شوہر کو سالگرہ سے پہلے تحفے میں دیا ہے۔ پرینکا نے جینو کا ایک ویڈیو بھی شئیر کیا ہے جس میں وہ پہلی بار اپنے ’ پاپا‘ نک جوناس سے مل رہا ہے۔ ویڈیو میں نک اپنے بستر پر سو رہے ہیں تبھی پرینکا ہاتھ سے انہیں جگاتی ہیں اور جینو بستر پر چڑھ جاتا ہے۔ نک پہلے تو کچھ سمجھ نہیں پاتے ہیں لیکن اس کے بعد انہیں سمجھ آتا ہے کہ یہ کتنا پیارا سرپرائز ہے۔ آپ بھی دیکھئے یہ ویڈیو۔

بتا دیں کہ نک اور پرینکا کتوں سے کافی پیار کرتے ہیں اور جینو کو وہ اپنا بیٹا مانتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی پرینکا کے پاس ’ ڈاینا ‘ نام کی بھی ایک پپی ہے جو انہیں کافی پیاری ہے۔ اپنے ایک دوسرے پوسٹ میں پرینکا نے واضح کیا ہے کہ بھلے ہی جینو ان کی زندگی میں آ گیا ہے، لیکن ڈاینا سے اب بھی وہ سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu