راکھی ساونت کچھ دن پہلے ہی پورے 41 سال کی ہوگئی ہیں۔ ایسے میں راکھی ساونت نےاپنا 41 واں یوم پیدائش کافی انوکھےاندازمیں منایا۔ راکھی ساونت کے اس اسپیشل ڈے پربھی ان کے شوہررتیش نظر نہیں آئے۔

راکھی ساونت نےشوہرکو چھوڑکران کے ساتھ منایا یوم پیدائش کا جشن، ٹیبل پرچڑھ کرکیک سے اتاری آرتی

راکھی ساونت نے شوہرکوچھوڑ کران کے ساتھ منایا یوم پیدائش

ممبئی: راکھی ساونت کچھ دن پہلے ہی پورے 41 سال کی ہوگئی ہیں۔ ایسے میں راکھی ساونت نےاپنا 41 واں یوم پیدائش کافی انوکھےاندازمیں منایا۔ راکھی ساونت کے اس اسپیشل ڈے (یوم پیدائش) پربھی ان کے شوہررتیش نظرنہیں آئے، لیکن ہاں راکھی ساونت نے اپنے ایک ویڈیومیں ‘آئی لویو رتیش’ ضرورکہا۔ جبکہ جب اپنا برتھ ڈے کا کیک کاٹنے کی باری آئی تووہ کچھ فٹبال فینس کے ساتھ ٹیبل پرچڑھی ہوئی نظرآئیں۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹا گرام پرکچھ ویڈیوشیئرکئے ہیں، جن میں وہ اپنے یوم پیدائش کا جشن مناتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں راکھی ساونت ٹیبل پرچڑھی ہوئی نظرآرہی ہیں اوران کے سامنے کھڑے شخص نے ہاتھ میں کیک پکڑرکھا ہے۔ راکھی ساونت کے یوم پیدائش کا جشن مناتے ہوئے پہلے تواس شخص نے کیک سے راکھی ساونت کی آرتی اتاری اورپھراس کے بعد کچھ دوری پرکیک کاٹتے ہوئے راکھی ساونت سے وہ کینڈل بجھانے کو کہا۔ کافی کوشش کے بعد بھی راکھی ساونت ایسا نہیں کرپائیں۔

حالانکہ بعد میں کیک پرلگا کینڈل ان کے پاس لایا گیا اورپھرراکھی ساونت نے کینڈل بجھایا۔ یہ ویڈیو کسی ریستوراں کا لگ رہا ہے، جہاں اسکرین پرفٹبال میچ چلتا ہوا نظرآرہا ہے۔ وہیں ایک دوسرے ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے یوم پیدائش کے کھانے کا لطف لیتی ہوئی نظر آرہی ہے اورویڈیومیں شوہررتیش کولویو بھی کہہ رہی ہیں۔  

یہ توواضح ہے کہ راکھی ساونت نے اپنے یوم پیدائش کی پارٹی کا خوب مزہ لیا ہے، لیکن اپنےاس اسپیشل دن بھی راکھی ساونت نے اپنے شوہرکے درشن اپنے مداحوں کونہیں کرائے۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu