بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم اے بی سی ڈی 2 کی اہم اداکارہ اورڈانسرلارین گاٹلب نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ فلم اے بی سی ڈی 2 کے بعد بری طرح سے شراب اورڈرگس کے نشے میں پڑگئی تھیں۔

شراب - منشیات کی عادت میں برباد ہوگئی یہ بالی ووڈ اداکارہ، ورون دھون کےساتھ کرچکی ہیں کام

شراب اورمنشیات کی عادت میں برباد ہوگئی یہ بالی ووڈ اداکارہ۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم اے بی سی ڈی 2 کی اہم اداکارہ اورڈانسرلارین گاٹلب نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ فلم اے بی سی ڈی 2 کے بعد بری طرح سے شراب اورڈرگس (منشیات) کے نشے میں پڑگئی تھیں۔  31 سالہ اداکارہ لارین گاٹلب نے ممبئی مررکو دیئے گئے اپنےدیئے انٹرویومیں یہ بات کہی۔

لارین گاٹلب نے اپنے انٹرویومیں انکشاف کیا کہ وہ کہیں اندھیرے (تاریکی) میں غاب ہوگئی تھیں۔ تقریباً 8 ماہ تک وہ سوشل میڈیا پرتواپنی ہنستی ہوئی تصویرلگاتی تھیں، لیکن اندرسے وہ بہت زیادہ پریشان تھیں۔  اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بہت مایوس ہیں۔ وہ اپنی اداسی کا علاج نشے میں تلاش کرنےلگیں۔ اداکارہ لارین گاٹلب نے کہا کہ میں شراب پیتی تھی، ڈرگس لیتی تھی یا وہ سب کچھ کرتی تھی، جومجھے خوش کرسکتا تھا۔

لارین نے بتایا کہ وہ ان سب چیزوں کے درمیان خود کووکٹم (متاثرہ) ماننے لگیں۔ آگے انہوں نے بتایا کہ ان سب چیزوں سے نکلنے میں انہیں وقت لگا۔ واضح رہے کہ لارین گاٹلب بگ باس 11 اور’جھلک دکھلا جا’ کے سیزن 6 میں بھی نظرآچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی پنجابی فلم اورگانوں میں بھی کام کیا ہے۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.

Menu