مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل کر لیا گیا

گلف اخبار

مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل کر لیا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ صدیوں پرانے نقوش کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے. 

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبویؐ کی جانب سے محراب اور اس کے ساتھ دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ صدیوں پرانے خطاطی کے نقوش کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے، یہ نقوش عربی خطاطی کے ارتقاء کا عملی ثبوت دیتے ہیں۔

مسجد نبویؐ کی قلبی دیوار پر موجود نقوش 1255 ہجری سے 1277 ہجری کے درمیانی زمانے کے ماہر تعمیرات کے رجحانات کا پتہ دیتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے دیکھنے والوں کے لیے راحت کے احساس اور جمالیاتی فن کو بنیاد بنایا، یہ تمام نقوش علمی لحاظ سے انتہائی بیش قیمت ہیں، نقوش کا کچھ حصہ گویا کہ خلفاء یا فرماں رواؤں اور ان نقوش کے حیرت انگیز امور سے بھری تاریخ کے ساتھ روابط کے آثار کو امر کر دینے کی کوشش ہے۔ 

ان نقوش کی تیاری کو ڈیڑھ صدی کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ابھی تحریر میں لائے گئے ہیں، اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت ان نقوش کی مکمل دیکھ بھال اور تاریخی ورثے کی حفاظت کی کس قدر شدید خواہش رکھتی ہے. 

مزید :

عرب دنیا




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu