بھیانک طیارہ حادثہ:کراچی میں گھروں پر گرا پاکستان ایئر لائنس کا طیارہ107 لوگ تھے سوار

بھارت

طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں کریش ہوا۔ بتایاجارہا ہے کہ ماڈل کالونی میں طیارہ گھروں کے اوپر گرا۔ اس کی زد میں کئی مکان آئے ہیں۔

بھیانک طیارہ حادثہ:کراچی میں گھروں پر گرا پاکستان ایئر لائنس کا طیارہ107  لوگ تھے سوار

طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں کریش ہوا۔ بتایاجارہا ہے کہ ماڈل کالونی میں طیارہ گھروں کے اوپر گرا۔ اس کی زد میں کئی مکان آئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان  (Pakistan) میں ہوئے طیارہ کریش (Plane Crash) میں درجنوں لوگوں کے ملبت میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں لاہور سے کراچی جارہی فلائٹ ایئر پورٹ سے کچھ ہی دور پہلے حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں کریش ہوا۔ بتایاجارہا ہے کہ ماڈل کالونی میں طیارہ گھروں کے اوپر گرا۔ اس کی زد میں کئی مکان آئے ہیں۔

جیو ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درجنوں لوگ ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔ تقریبا 15-20 لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 8 زخمیوں کو پاس کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبے سے 5 سال کے ایک بچے کی لاش بھی ملی ہے۔ علاقے کے ایس ایس پی نے کہا ہے کہ لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے راحت کا کام چلانت میں مشکل آرہی ہے۔ لوگوں کو حادثے کے مقام سے دور رہنے کو کہا جارہا ہے۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں ہوا میں دھنواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ کے ملبہ اور علاقہ کے کچھ گھروں میں لگی آگ بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔

کراچی طیارہ حادثہ کے بعد ریکارڈ کئے گئے ایک ویڈیو میں گلی میں کھڑی ہوئی گاڑیاں جلتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔

وہیں دوسری طرف پاکستان فوج کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقہ میں راحت رسانی اور بچاو کا کام کیا جارہا ہے ۔ کراچی کے سبھی بڑے اسپتالوں میں طیارہ حادثہ کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu