سٹاک ایکسچینج پر حملے کے باوجود مارکیٹ چلتی رہی، ایسا کیونکر ممکن ہوا؟ دشمنوں کے حوصلے پست کردینے والی تفصیلات

کاروباری خبریں


سٹاک ایکسچینج پر حملے کے باوجود مارکیٹ چلتی رہی، ایسا کیونکر ممکن ہوا؟ … کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو اس طریقے سے اپ گریڈ کردیا گیا ہے کہ اسے روکا نہیں جاسکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ جس وقت کورونا وائرس آیا تو اس وقت مارکیٹ کو چلانے یا بند کرنے کے حوالے سے کئی اجلاس ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ چلتی رہنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی نے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا ہے، کورونا کا مسئلہ آیا تو بھی ہم نے مارکیٹ کو بند نہیں ہونے دیا، پیر کو جو حملہ ہوا تو اس کے باوجود ایک سیکنڈ میں بھی مارکیٹ کو نہیں روکا گیا، اس کی وجہ یہی ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی ٹیکنالوجی کو ورک فرام ہوم پر بھی منتقل کیا جاچکا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ پر ہونے والے حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اطمینان بخش تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی –


خبر کا حوالہ

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu