یونیورسٹی کے طلبا کہاں ہیں؟ محمد زبیر کا وزیراعظم پر طنز

پاکستان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے اعلان پر طنز کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد زبیر نے لکھا کہ ’سوچ رہا ہوں یونیورسٹی کے طلبہ کہاں ہیں؟ کیا یہاں یونیورسٹی نہیں ہونی تھی۔‘

سابق گورنر سندھ نے وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے لیے رکھے گئے عشائیے کی تصویر پر یہ طنز کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu