فرحان اختر کا ابھے دیول کے انسٹا گرام پوسٹ پر شدید ردعمل

شوبز

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی شاعر جاوید اختر کے صاحبزادے فرحان اختر جوکہ خاصے صاف گو مشہور ہیں۔ انہوں نے ساتھی اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمندر کے بیٹے ابھے دیول کے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی ریٹنگ کی ریس میں لگا ہوا ہے۔

فرحان نے کہا کہ ہر ایک  ایسے مقام پر پہنچنا چاہتا ہے جس کا کہ وجود ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے آپ پر یقین ہونا چاہیئے اور اپنے کام سے مخلص ہونا ضروری ہے۔ 

انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی خواہش یہ ہو کہ وہ کسی اخبار یا میگزین کے سرورق پر چھپے تو پھر وہ غلط پروفیشن میں آگیا ہے۔

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے، آپ کے ذہن میں یہ ہو کہ لوگ آپ کی جانب ہمیشہ تعریفی و توصیفی نظروں سے دیکھیں، تو پھر آپکو مایوسی ہوگی۔

یاد رہے کہ ابے دیول نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 2011 کی زویا اختر کی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ،  کے ایوارڈ شو میں  انہیں اور فرحان اختر کو لیڈ رول سے ہٹا کر سپورٹنگ ایکٹر کا درجہ دیا گیا تھا، تاکہ یہ مقام ریتک روشن اور کترینا کیف کو دیا جاسکے۔




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu