کورونا بحران اور چین سے سرحدی تنازع کے درمیان کل شام 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیر اعظم مودی

بھارت

وزیر اعظم مودی کا یہ خطاب ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملات پانچ لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں اور ہندوستان ۔ چین کے درمیان سرحد پر تنازع جاری ہے ۔

کورونا بحران اور چین سے سرحدی تنازع کے درمیان کل شام 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیر اعظم مودی

کورونا بحران اور چین سے سرحدی تنازع کے درمیان کل شام 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام چار بجے قوم کے نام خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم دفتر نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ بتادیں کہ وزیر اعظم مودی کا یہ خطاب ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملات پانچ لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں اور ہندوستان ۔ چین کے درمیان سرحد پر تنازع جاری ہے ۔

ملک میں یکم جولائی سے Unlock 2.0 کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے ، ایسے میں وزیر اعظم مودی کا ملک کے نام خطاب کافی اہمیت کا حامل ہونے والا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ان لاک کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے بعد انڈین چیمبر آف کامرس کے ایک پروگرام میں شامل ہوکر ملک کو پیغام دیا تھا ۔

بتادیں کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر پھیلنے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ ملک کے نام چھٹا خطاب ہوگا ۔ گزشتہ مرتبہ وزیر اعظم مودی نے 12 مئی کو قوم کے نام خطاب کیا تھا ، جس میں انہوں نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا ۔ اس سے پہلے 14 اپریل کو وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں لاک ڈاون کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کیا تھا ۔

قبل ازیں تین اپریل کو وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے دئے جلانے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون کا اعلان کرنے کیلئے 24 مارچ کو قوم سے خطاب کیا تھا ۔ 19 مارچ کو وزیر اعظم مودی نے اس بحران کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک میں ایک دن کیلئے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا ۔


Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu