کورونا کے ڈر سے آدمی نے کرنسی دھو ڈالی، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑلیں

صحت و تندرستی

کورونا کے ڈر سے آدمی نے کرنسی دھو ڈالی، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی اپنا سر …

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا خوف ایسا ہے کہ کرنسی نوٹوں کو مائیکروویو اوون میں رکھ کر وائرس مارنے کے چکر میں نوٹ ہی جلابیٹھنے جیسی خبریں تسلسل کے ساتھ آ رہی ہیں۔ اب جنوبی کوریا کے ایک شخص نے اس سے بھی بڑھ کر ایسی حماقت کر ڈالی ہے کہ جمع پونجی سے ہی محروم ہو گیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کا تعلق دارالحکومت سیﺅل کے قریب واقع شہر اینسن سے ہے جس نے 2کروڑ 30لاکھ وون (تقریباً 32لاکھ 36ہزار روپے)واشنگ مشین میں جلا کر دھو ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آدمی بھی کورونا وائرس کے خوف میں اس قدر مبتلا تھا کہ اس نے نوٹوں سے وائرس ختم کرنے کے لیے انہیں واشنگ مشین میں ڈال کر دھونے کی کوشش کی اور جب مشین کھولی تو اندر سے نوٹوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔ تاہم یہ شخص خوش قسمت واقع ہوا کہ نوٹوں کے یہ ٹکڑے اٹھا کر بینک آف کوریا چلا گیا جہاں سے اسے اس کی رقم سے آدھی رقم کے نئے نوٹ دے دئیے گئے۔یوں اس کی آدھی رقم تو غارت گئی تاہم آدھی واپس مل گئی۔بینک آف کوریا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بھی اس شخص کی حماقت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامیکورونا وائرس




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu