پاکستان میں عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے: ملک شہزاد یونس 

گلف اخبار

پاکستان میں عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے: ملک شہزاد یونس 

دبئی (طاہر منیر طاہر) موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام بے حد پریشان ہیں۔ مہنگائی ، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے بلکہ لوگوں کو جیتے جی مار دیا ہے۔ سفید پوش آدمی کو اپنا بھرم قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ اقرباءپروری اور لاقانونیت کا ملک میں راج ہے اور قانون نا فذ کرنے والے ادارے بالکل بے بس ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر ملک شہزاد یونس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان سے امارات واپسی پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک ویلکم تقریب میں کیا جس کا اہتمام پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا تھا۔ ظہرانے کی اس تقریب میں سینئر وائس پریذڈنٹ خواجہ عبدالوحید پال ، طارق ایوب ڈار، الیاس ایوب ڈار، طاہر ایوب ڈار، حاجی جمیل اسحٰق، حاجی محمد یٰسین اور سجاد چیمہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک شہزاد یونس نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پی ایم ایل این کے اعلیٰ سطحی ارکان اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے ساتھ مختلف النوع موضوعات پر با ت کی ہے۔

شہزاد یونس نے بتایا کہ وہ پاکستان میں اپنے ہم وطنوں کے موجودہ حالات دیکھ کر بے حد پریشان ہوئے ہیں کیوں کہ بے شمار وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں ایک عام آدمی کی جینا واقعی مشکل ہو چکا ہے۔ لوگ اب بڑی تبدیلی چاہتے ہیں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابقہ سنہری دور کو یاد کرتے ہیں جہاں ایک غریب آدمی بھی با عزت زندگی گزار رہا تھا۔ پی ایم ایل این ، یو اے ای کے موجودہ سٹرکچرکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد یونس نے کہا کہ ہم نے اپنے سینئر اورپر عزم قائدین کے فیصلہ کا دل سے احترام کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کو قبول کیا تھا لیکن پی ایم ایل ان یو اے ای کے موجودہ صدر پی ایم ایل این کے الگ الگ دھڑوں کو یکجا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ امارات میں ن لیگ کے تین دھڑے بن چکے ہیں اور اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صدر کو چاہئے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں اورکارکنوں کے تحفظات کو دور کریں۔

خواجہ عبدالوحید پال نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ چلیں گے جبکہ ہم نے بیرون ملک پی ایم ایل این کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی اس کی مظبوطی کیلئے کام کریں گے۔ تقریب کے آخر میں میزبان محمد غوث قادری نے تمام مہمانوں کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ شہزاد ملک نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر محمد غوث قادری کا شکریہ اد اکیا۔

مزید :

عرب دنیاتارکین پاکستان




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu