دنیابھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ91لاکھ90ہزار588ہوگئی

صحت و تندرستی

دنیابھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ91لاکھ90ہزار588ہوگئی

بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 15ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ91لاکھ 90ہزار588ہوگئی ہے۔ امریکہ 65لاکھ53 ہزار399 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 48لاکھ46ہزار427 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 43لاکھ45ہزار610 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

روس میں10لاکھ64ہزار438 مصدقہ کیسز، پیرو میں 7لاکھ29ہزار619 مصدقہ کیسز جبکہ کولمبیا میں 7لاکھ 21 ہزار892مصدقہ کیسز ہیں۔

میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ71ہزار716 اور جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ50ہزار749 جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ93ہزار730 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 90ہزار718ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامیکورونا وائرس




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu