ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات ظاہر کر دئیے مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

کھیل و کھلاڑی

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات ظاہر کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیشنل ٹی 20کپ سے پہلے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز آج سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کی خاطر بائیو سیکیور ماحول میں جانے کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں لہٰذا انہیں اپنے شہروں میں انفرادی طور پر پہلا کوویڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی رپورٹس مینجمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہروں میں ابتدائی ٹیسٹ کے اخراجات کا انتظام خود کریں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں پی سی بی کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے گی یا نہیں۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد 20 ستمبر سے تمام ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس لگائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل




Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu