prashant bhushan says india against corruption movement propped up by bjp rss پرشانت بھوشن کا دعوی ، انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی بی جے پی آر اور ایس ایس نے کی تھی حمایت– Urdu News

بھارت

India Against Corruption movement : ایک انٹرویو میں پرشانت بھوشن نے کہا کہ انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی بی جے پی اور آر ایس ایس نے حمایت کی تھی ۔ انڈیا ٹوڈے کے ایک انٹرویو میں بھوشن نے کہا کہ جب بھی میں پیچھے دیکھتا ہوں تو مجھے دو باتوں پر پچھتاوا ہوتا ہے ۔

پرشانت بھوشن کا دعوی ، انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی بی جے پی آر اور ایس ایس نے کی تھی حمایت

پرشانت بھوشن کا دعوی ، انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی بی جے پی آر اور ایس ایس نے کی تھی حمایت

2011 اور 2012 میں ملک بھر میں انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی وجہ سے 2014 میں کانگریس کی حکومت مرکز کے اقتدار سے باہر ہوگئی تھی ۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ دہلی میں سماجی کارکن انا ہزارے کی قیادت میں ہوئے آئی اے سی آندولن میں اروند کیجریوال ، یوگیندر یادو ، پرشانت بھوشن جیسے لوگ شامل رہے تھے ۔ کافی وقت سے کانگریس الزام لگاتی رہی ہے کہ انا ہزارے کے اس آندولن میں بی جے پی کا ہاتھ تھا ۔ اب وکیل پرشانت بھوشن نے بھی یہ دعوی کیا ہے ۔

ایک انٹرویو میں پرشانت بھوشن نے کہا کہ انڈیا اگینسٹ کرپشن آندولن کی بی جے پی اور آر ایس ایس نے حمایت کی تھی ۔ انڈیا ٹوڈے کے ایک انٹرویو میں بھوشن نے کہا کہ جب بھی میں پیچھے دیکھتا ہوں تو مجھے دو باتوں کا پچھتاوا ہوتا ہے ۔

پرشانت بھوشن نے کہا کہ پہلا یہ دیکھنا کہ اس آندولن کو آر ایس ایس اور بی جے پی کی حمایت حاصل تھی ۔ انہیں لوگوں نے اس کو آگے بڑھایا ۔ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا سیاسی ایجنڈہ تھا اور اسی کی وجہ سے کانگریس کی حکومت گری اور بی جے پی اقتدار میں واپس آئی ۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ انا ہزارے کو بھی شاید اس بات کا پتہ نہیں تھا ۔ اروند کو معلوم تھا ، اس کے بارے میں مجھے بہت کم شک ہے ۔

انٹرویو میں پرشانت بھوشن نے مزید کہا کہ مجھے دوسرا پچھتاوا اس بات کا ہے کہ میں اروند کیجریوال کے کیریکٹر کو جلدی نہیں سمجھ پایا ۔ میں نے اس کو بڑی دیر میں سمجھا اور تب تک ہم ایک اور فرینکینسٹین مانسٹر بنا چکے تھے ۔


Source link

اسی بارے میں مزید خبریں

Menu