فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی جوانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ نے ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر اداکار کے کالج کے دِنوں کی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ’یہ اُن دنوں کی تصویر ہے جب اُن کی عُمر 17سال تھی۔‘

فہد مصطفیٰ کی جوانی کی تصویر دیکھ کر اُن کے مداح بھی خاموش نہ رہے اور کمنٹ میں اداکار کی تصویر پر تبصرے شروع کردیے۔

حلیمہ اختر نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ تو جوانی میں بہت پُرکشش اور خوبصورت تھے۔‘

فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

ایک مداح نے فہد مصطفیٰ کے اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پوز تو چیک کریں۔‘

فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

سحر نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ تو ابھی بھی ایسے ہی نظر آتے ہیں۔‘

فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

فیصل نامی مداح نے لکھا کہ ’اس تصویر کا مطلب ہے کہ آپ بچپن سے ہی کیوٹ ہیں۔‘

فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

انعم نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اس تصویر میں آپ کی عُمر 17 برس تو نہیں لگ رہی۔‘

فہد مصطفیٰ 17سال کی عُمر میں کیسے دکھتے تھے؟

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے 14 گھنٹے قبل ہی اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 23 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 




Source link

Menu