کامران اکمل نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

کامران اکمل نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ٹی 20 کرکٹ میں سٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں سٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے کا کارنامہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔ 

واضح رہے کہ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی 86 سٹمپنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے کمارا سنگارا 60، بھارتی کھلاڑی دنیش کارتھک 59 جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 52 پلیئرز کو سٹمپڈکر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source link

Menu