ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آج کافی دِنوں کے بعد اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور میرے اللہ نے چاہا تو روزگار کا سلسلہ سب سے پہلے ٹھیک ہو گا اور آپ کو سکون نصیب ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

جادو ٹونہ وغیرہ جیسے کوئی اثرات نہیں ہے،سب آپ کا وہم ہے آپ بس سورہ¿ فلک اور الناس تین تین بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں، کچھ نہیں ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ضد چھوڑ دیں اور اپنی سطح سے تھوڑا نیچے آئیں، پھر حالات اِن شاءاللہ ضرور بدلیں گے،اس وقت آپ کی غلطی ہی حالات کو خراب کئے ہوئے ہے، غور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس انداز سے چل رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں،اپنے اندر سے اچھے انسان کو باہر نکالیںاور کوشش کریں کہ جس قدر ممکن ہو توبہ کرتے رہا کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دشمن تو کوئی نہیں ہے۔ البتہ آپ لاپرواہی کر کے اپنے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں ابھی وقت ہے اپنے حالات ٹھیک کر لیں اور اب وقت کے ساتھ چلنا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اہم دن ثابت ہو سکتا ہے،ممکن ہے کہ وہ کام ہو جائے جس کا آپ کو کافی دِنوں سے انتظار تھا۔ آج کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید نظر آتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ صحت کے حوالے سے پریشان ہیں وہ پرہیز کا خاص خیال رکھیں اور سورہ¿ رحمن کی تلاوت روزانہ ایک بار ضرور سنا کریں۔دوستوں سے دور بھی رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اچھا دن ثابت ہو گا،آپ کے لئے اِن شاءاللہ آسان ہیں اور بلاک رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا اور جو لوگ بیمار ہیں بس صدقہ دیں شفءلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کس جانب جا رہے ہیں غور کریں تو خودبخود اندازہ ہو جائے گا آج بس رک جائیں رات استخارہ کریں کل اس حساب سے کام شروع کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

نوکری کی تلاش اب دو تین یوم میں ختم ہونے والی ہے، ممکن ہے پرانے سلسلے بحال ہو جائیں۔آج رشتے داروں سے بھی تعلقات بہتر ہوںگے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

خوشخبری ہے آج، آپ جس بھی راستے کے اوپر سفر کرنا چاہ رہے ہیں وہ مشکل بھی ہے اور قدرے ناممکن بھی لگتا ہے، جو مل رہا ہے اس میں برکت ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

پرندوںکو خوراک ڈالیں اور روزانہ کے حساب سے اپنی نظر اتاریں۔ آج مخالفین اپنی چالیں چلنے کے چکروں میں ہیں، صدقہ ہی محفوظ رکھنے گا۔

مزید :

لائف سٹائلمخفی علوم




Source link

Menu