نکی مناج کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مشہور امریکی گلوکارہ نکی مناج کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، گلوکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی۔

37 سالہ گلوکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد گزشتہ روز ہوئی۔

گلوکارہ نے اپنے ایک انسٹاگرام پیغام میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے مبارک باد دینے والے عالمی شخصیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نکی مناج نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کم کارڈیشین سمیت کوئین بی کی جانب سے بچے کی پیدائش پر ملنے والے مبارک باد کے پیغامات کی تصویر بھی شیئر کی۔

گلوکارہ نے اپنے پیغام میں  نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

نکی مناج نے اکتوبر 2019 میں سادگی سے اپنے قریبی دوست نیتھ پیری سے شادی کی تھی۔

نکی نے شادی کا اعلان ایسے وقت میں کیا تھا کہ جب کچھ دن قبل ہی انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا مگر پھر انہوں نے اپنا اعلان واپس لیا تھا۔

واضح رہے کہ نکی مناج فحش پرفارمنس، جنسیت کی جانب راغب کرنے والی شاعری، بھڑکیلے اور انتہائی نامناسب لباس پہن کر پرفارمنس کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

37 سالہ نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کی شروعات کی اور آغاز میں ہی نیم عریاں اور فحش پرفارمنس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہوگئیں۔

گلوکارہ اب تک 300 سے زائد گانوں میں پرفارمنس دے چکی ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔




Source link

Menu