”پاکستان کو ان کھلاڑیوں کی صورت میں زبردست ٹیلنٹ ملا ہے“ طویل عرصے سے غائب عمران نذیر بھی میدان میں آ گئے

”پاکستان کو ان کھلاڑیوں کی صورت میں زبردست ٹیلنٹ ملا ہے“ طویل عرصے سے غائب …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے باز حیدر علی، ذیشان ملک اور عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو زبردست ٹیلنٹ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ زمبابوے دوسری ٹیموں کی نسبت کمزور حریف سمجھی جاتی ہے لیکن کرکٹ میں مدمقابل کو آسان نہیں لینا چاہیے، وائٹ بال کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی کھیل کا نقشہ بدل دیتے ہیں،زمبابوے کی اعلان کردہ ٹیم میں بھی ایسے کرکٹرز ہیں جو پاکستانی باﺅلرز کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ 

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ایک بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترناچاہیے، ون ڈے میچز کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئیں البتہ البتہ ٹی 20 فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دے کر ان کے اعتماد میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20 میں نئے لڑکوں کوپرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، حیدر علی،ذیشان ملک اور عبداللہ شفیق کی شکل میں پاکستان کو ٹی 20کا زبردست ٹیلنٹ ملا ہے، حیدر علی تو پہلے ہی اپنی پہچان بناچکے ہیں البتہ دوسرے نوجوانوں کو بھی گروم کرنا ہوگا، سلیکٹرز کےساتھ کوچز بھی ان پر خاص نظر رکھنا ہوگی تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلئے کام آسکیں۔

مزید :

کھیل




Source link

Menu