حسن نواز کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کا مظاہرہ، آگے سے لیگی کارکنوں نے ایسا کام کردیا کہ احتجاج  ادھورا چھوڑ کر جانا پڑگیا


حسن نواز کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کا مظاہرہ، آگے سے لیگی کارکنوں نے ایسا … لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ وقت سے پہلے ہی کم کردیا گیا۔ صحافی اظہر جاوید کے مطابق حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں جمع ہوگئے جس کے بعد ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صحافی کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے باہر تحریک انصاف کے لوگوں کی تعداد توقع سے انتہائی کم تھی جبکہ ن لیگ کے کارکن ان سے تین گنا زیادہ تعداد میں موجود تھے۔ کم کارکنوں کی شرکت کے باعث تحریک انصاف کی جانب سے مقررہ وقت سے پہلے ہی مظاہرہ ختم کردیا گیا ۔ جب تحریک انصاف کے کارکن مظاہرے سے واپس جا رہے تھے تو ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا پیچھا کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے تاہم بات بگڑنے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں مزید آگے جانے سے روک دیا۔ حسن نواز کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کے مظاہرے میں کم تعداد میں کارکنوں کی شرکت وقت ختم ہونے سے قبل ہی چلے گئے ن لیگ کے ورکرز کی تین گنا تعداد حکومت مخالف نعرے بازی واپس جاتے تحریک انصاف کے کارکنوں کا پیچھا کرنے کی کوشش پولیس نے روک دیا pic.twitter.com/fiFg3jHMpw — Azhar Javaid (@azharjavaiduk) October 16, 2020

مزید :

قومی -برطانیہ -تارکین پاکستان –




Source link

Menu