کرکٹ کی دنیا کا ایک اور بڑا ایونٹ کورونا وائرس کی نذر ہو گیا

کرکٹ کی دنیا کا ایک اور بڑا ایونٹ کورونا وائرس کی نذر ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیاءکپ بھی ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہ ستمبر میں شیڈول سینئر ٹیموں کا ایشیاءکپ پہلے ہی ملتوی ہو چکا تھا اور اب آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والا انڈر 19 ایشیاءکپ بھی ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انڈر 19 ایشیاکپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور میزبان یو اے ای کے ساتھ 2کوالیفائرز کو حصہ لینا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈویلپمنٹ منیجر نے بتایاکہ اے سی سی اب 2021ءمیں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کرے گی جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل




Source link

Menu