جموں۔کشمیر: سکیورٹی فورسز بولے، کوئی گولی نہیں مارے گا، دہشت گرد نے کیا سرینڈر، والد کے گلے لگ کر رویا: ویڈیو– Urdu News

چندورا میں انکاؤنٹر کے بعد سکیورٹی فورسز نے بیحد ہی امن اور پیار سے ایک دہشت گرد کا سرینڈر کرایا۔ دہشت گرد کے من سے سرینڈر کا ڈر نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے اسے دور ے کہا کہ کوئی اسے نہیں مارے گا، بس وہ ہتھیار ڈال دے۔ سکیورٹی فورسز کی یہ کوشش رنگ لائی اور دہشت گرد نے سرینڈر کر دیا۔ فوک کی اس کوشش کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

جموں۔کشمیر: سکیورٹی فورسز بولے، کوئی گولی نہیں مارے گا، دہشت گرد نے کیا سرینڈر، والد کے گلے لگ کر پھوٹ۔پھوٹ کر رویا: ویڈیو

فوج نے دہشت گرد کا سرینڈر کروایا

ہندستانی فوج   (Indian security forces)  جموں۔کشمیر  (Jammu Kashmir)  میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے خاص مہم چلا رہی ہے۔ کشمیر وادی سے دہشت گرد کا پوری طرح سے خاتمہ کیا جا سکے اس کیلئے فوج کے ذریعے دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔ فوج ، دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقع کیسے دے رہی ہے اس کا ایک ویڈیو  بڈگام کے چندورا میں دیکھنے کو ملا ہے۔

چندورا میں انکاؤنٹر کے بعد سکیورٹی فورسز نے بیحد ہی  پر امن طریقے  اور پیار سے ایک دہشت گرد کا سرینڈر کرایا۔  دہشت گرد کے من سے سرینڈر کا ڈر نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے اسے دور سے کہا کہ کوئی اسے نہیں مارے گا، بس وہ ہتھیار ڈال دے۔ سکیورٹی فورسز کی یہ کوشش رنگ لائی اور دہشت گرد نے سرینڈر کر دیا۔ فوج کی اس کوشش کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں سکیورٹی اہلکار دہشت گرد سے کہتا ہے۔ ادھر آ ادھر آ، ادھر۔اُدھر کوئی نہیں چلائے گا، کوئی فائر نہیں کرے گا، آجا ادھر آجا چھوٹو، آل پارٹی کوائٹ، جہاںگیر پیچھے دیکھو۔ پینٹ پہنو اپنا پہنٹ پہنو اور آگے آؤ، ادھر ہی آگے آؤ، بس آتے رہو، جرسی چھوڑ دو، جرسی چھوڑ دو۔ اوپر ہاتھ کرو ہاتھ۔ دہشت گرد ہاتھ اوپر اٹھا کر سکیورٹی فورسز کے پاس آتے نظر آتا ہے۔ کوئی اور نہیں ہے،  اسلحہ ہے؟ وہیں ہے۔ کوئی بات نہیں ہے، کچھ نہیں ہوگا بیٹا۔ ایک دم آرام سے آجاؤ۔ شاباش، شاباش۔ ارے اس کا اسلحہ اٹھاؤ۔ آپ یہاں دیکھیں ویڈیو۔




Source link

Menu