مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں عشائیہ

مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور کاروباری شخصیت ملک ساجد اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس سمیت دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. 

عشائیے میں شریک شرکاء نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے اور عوام کے مسائل روزبروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور ان کا حکومتی سطح پر کوئی پرسان حال نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت عوامی مقبولیت کھو چکی ہے اور عوام مسائل سے تنگ آکر اب گھروں سے باہر نکل آئی ہے مہنگائی سے ماری ہوئی قوم آج حکمران طبقے سے مطالبہ کر رہی ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک کو بہتر بنانے کے اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے، پاکستان کی ترقی کا سفر کیوں رک گیا ہے ملکی صنعتی پہیہ کیوں رک گیا ہے اور نااہلی اس حد تک کیوں بڑھ گئی ہے کہ حکومت سے ملک کنٹرول ہی نہیں ہو رہا ہے. 

مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور تحریک سے حکومت کے پاؤں لڑکھڑانا شروع ہوچکے ہیں اور حکومت کے پاس اب کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ مزید اقتدار کی کرسی پر براجمان رہے کیونکہ عوام حکومتی نااہلی سے تنگ آچکی ہے حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہے اور حکومت سیاسی شہادت کی منتظر ہے مگر یہ کسی صورت سیاسی شہادت نہیں ہوگی کیونکہ حکومت اپنی انا اور ہٹ دھرمی کے باعث ناکام ہوچکی ہے حکومت کے پاس ملک کو سنوارنے کا نا پہلے کبھی کوئی ایجنڈا تھا اور نا آگے اس کے پاس ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کا ایجنڈا موجود ہے. 

ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ بہتر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں، پاکستان مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خواب دیکھنے والے شیخ رشید وزیراعظم عمران کے خوابوں کو اپنی زبان سے بیان کرتے ہیں مگر ان کے خواب تعبیر میں کبھی بدل نہیں سکتے. 

عشائیے کے میزبان ملک ساجد اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں اس طرح کی محافل سے وطن سے دوری کا احساس کم ہوتا ہے اور ملکر وطن کی یادوں کو تازہ کر لیا جاتا ہے. عشائیے میں معروف شاعر وقار نسیم وامق نے اپنی شاعری کے ذریعے شرکاء کو خوب محظوظ کیا. 

مزید :

عرب دنیاتارکین پاکستان




Source link

Menu