آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا شیڈول تاحال ترتیب نہ دیا جا سکا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا شیڈول تاحال ترتیب نہ دیا جا سکا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث نومبر میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شیڈول کرکٹ سیریز کے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) حکومت سے مشاورت کے بعد ہی شیڈول ترتیب دے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر دورے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ میڈیا ر پورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں قرنطینہ کے الگ الگ قوانین ہیں، جبکہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کیلئے قرنطینہ کے الگ قوانین لاگو ہونگے۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مطابق وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دے سکے گا۔ واضح رہے کہ سابقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم 25 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل




Source link

Menu