یہ تو چھوٹا سا ٹیزر ہے، ماہرہ کا اپنی فلم سے متعلق پیغام

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم قائدِاعظم زندہ باد کا ٹیزر شیئر کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان اپنے چاہنے والوں کو اپنے پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں جس سے مداحوں میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پردے پر دیکھنے کا تجسس مزید بڑھتا ہے۔

اسی سلسلے میں اپنی نئے آنے والی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ سے متعلق وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی ماہرہ خان نے اب اسی فلم کا چھوٹا ٹیزر جاری کیا۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان کا اس ٹیزر سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تو بس چھوٹا سا ٹیزر ہے۔

انھوں نے اس پیغام کے ساتھ فلم کا ڈائیلاگ بھی لکھا کہ ’جانتے ہو نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟‘۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اس فلم کا ٹیزر ان کے مداحوں کو بھاگیا اور وہ بے چینی سے ان کی فلم کی ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔




Source link

Menu