عمران خان کا دوٹوک موقف لیکن نوازشریف کراچی جلسہ سے خطاب کریں گے یا نہیں ؟ لندن سے خبر آگئی


عمران خان کا دوٹوک موقف لیکن نوازشریف کراچی جلسہ سے خطاب کریں گے یا نہیں ؟ … لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لندن میں موجود ہیں جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونیوالے جلسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، گوجرانوالہ جلسے میں انہوں نے عسکری حکام کے بارے میں بھی گفتگو کی جس پر وزیراعظم عمران خان بھی برہم دکھائی دیئے اور جلد از جلد نوازشریف کو واپس لانے کیلئے اپنی کاوش کا بھی اظہار کیا لیکن کیا آج کراچی میں ہونیوالے جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے یا نہیں؟ اس سلسلے میں لندن سے خبر آگئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ‏میاں نوازشریف پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے تاہم  کوئٹہ جلسے سے ویڈیو لنک پر نوازشریف کا خطاب ہو گا۔ نوازشریف کے  فیملی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ جلسے کے بعد ان کے گلے میں خراش کی وجہ سے تقریر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ کوئی وجہ نہیں۔ میاں نوازشریف پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے، کوئٹہ جلسے سے ویڈیو لنک پر نوازشریف کا خطاب ہو گا، فیملی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ جلسے کے بعد ان کے گلے میں خراش کی وجہ سے تقریر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ کوئی وجہ نہیں۔@ZubairAwanDP — Mujtaba Ali Shah (@mujtabaalishah) October 18, 2020 ادھر 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی تقریر کے لیے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی ہےا ور ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے ، پیپلزپارٹی کی اکثریت نوازشریف کی تصویر کی مخالف ہے ، پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کے منتظمین نے باضابطہ موقف دینے سے گریز کیا اور کہا کہ انہیں نوازشریف کی تقریر کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تاہم عارضی انتظام کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی تقریر روکے جانے کی صورت میں دونوں پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

مزید :

قومی -برطانیہ –


Source link

مینو