رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں مقابلہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کا پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں استقبال، ہائی کمشنر کی مبارکباد


رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں مقابلہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کا پاکستانی … لندن (مجتبی علی شاہ ) رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں مقابلہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کا پاکستانی ہائی کمیشن میں استقبال کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستانی  ہائی کمیشن میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پیس اسٹیکنگ ٹیم کا استقبال کیااور انہیں 13 اکتوبر کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں مقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ خیال رہے کہ پاکستان آرمی نے 13 اکتوبر کو عالمی فوجی ڈرل مقابلہ جیتا تھا۔ پاکستان آرمی ٹیم نے برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال  آر ایم اے سندھورسٹ میں پیس سٹیکنگ مقابلہ جیت کر قوم کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرل مقابلے کا نام پیس اسٹیکنگ کمپی ٹیشن ہے اور اس کا انعقاد رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانیہ میں ہوتاہے۔ ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی ٹیم نے کی۔

مزید :

برطانیہ -دفاع وطن –


Source link

مینو