ملک میں کورونا وائرس نے پھر سراٹھانا شروع کر دیا ،کیسز کی تعداد میں اضافہ 

ملک میں کورونا وائرس نے پھر سراٹھانا شروع کر دیا ،کیسز کی تعداد میں اضافہ 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے سراٹھانا شروع کر دیاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 707 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 707کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرہ افراد کی تعدادتین لاکھ 28 ہزار 602 ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 11 ہزار 75 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہو گئی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز 

کورونا وائرس کے سب سب سے زیادہ کیس سندھ میں رپورٹ ہوئے جہاں تعداد اب تک ایک لاکھ 43 ہزار 836 ہو چکی ہے دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کیسز ایک لاکھ 2 ہزار 875 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔کے پی کے میں 39 ہزار 43 ، اسلام ٓباد میں 19 ہزار 12 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180 ،بلوچستان میں 15 ہزار 810 اور آزاد کشمیر میں 3846 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

اموات 

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی سندھ میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 2598 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 2335، کے پی کے میں 1269 ، اسلام آباد میں 212 ، گلگت بلتستان میں 90 ، بلوچستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 87 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 739 پر جا پہنچی ہے ۔

صحت یاب ہونے والے افراد 

کورونا وائرس سے اب تک تین لاکھ 11 ہزار 75 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق بھی سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 654 ہو گئی ہے ، پنجاب میں اب تک 97 ہزار 348 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ، کے پی کے میں 37 ہزار 261 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 454 ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 878 ، بلوچستان میں 15 ہزار 435اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 45 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source link

مینو