سعودی ولی عہد نے ایسا شہر بسانے کا اعلان کردیا جہاں آپ کو پٹرول یا گیس ڈلوانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

سعودی ولی عہد نے ایسا شہر بسانے کا اعلان کردیا جہاں آپ کو پٹرول یا گیس ڈلوانے …

سعودی ولی عہد نے ایسا شہر بسانے کا اعلان کردیا جہاں آپ کو پٹرول یا گیس ڈلوانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی ایک ایسے شہر کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ جس میں گاڑیاں ہوں نہ سڑکیں، تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس نوعیت کا ایک انوکھا شہر بسانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں شہزاد محمد بن سلمان نے بتایا کہ اس شہر کا نام ’دی لائن‘ ہو گا جو 500ارب ڈالر کے منصوبے ’نیوم‘ کا ایک حصہ ہو گا۔ 

دی لائن 170کلومیٹر رقبے پر محیط شہر ہو گا جو مکمل طور پر آلودگی سے پاک ہو گا۔ اس شہر میں 10لاکھ لوگوں کی رہنے کی گنجائش ہو گی اور اس منصوبے میں 2030ءتک 38ہزار نئی نوکریاں نکلیں گی۔ اس شہر کے انفراسٹرکچر پر 100سے 200ارب ڈالر خرچ آئے گا۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ”صفر گاڑیوں، صفر سڑکوں اور صفر کاربن امیشن کا حامل یہ شہر ’دی لائن‘ انسانوں کے لیے ایک انقلاب ثابت ہوگا۔“

مزید :

عرب دنیا




Source link

مینو