امل کے بچپن سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیٹی امل کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس پر ایک نئی دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ننھی سی پری امل کو مداحوں اور فنکار برادری کی جانب سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے، امل اپنی گرے رنگ کی آنکھوں اور اچھی صحت کے سبب سب ہی کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

منیب بٹ کی جانب سے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر امل کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ امل کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھیل رہے ہیں اور تصوریں بنوا رہتے ہیں جبکہ اس دوران دونوں نے ہی فیس ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

منیب بٹ نے اس پوسٹ پر کیپشن میں عالمی وبا کورونا وائر سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام ’محفوظ رہو‘ بھی لکھا ہے۔

منیب بٹ کی اس پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ماشااللّٰہ، امل بہت خوبصورت ہے، ماں پر گئی ہے۔‘

زاہد احمد کے اس کمنٹ کے جواب میں منیب بٹ کی جانب سے بھی ایک نہایت دلچسپ کمنٹ کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’او بھائی جان میرا بچپن ایسا ہی تھا، یہ ماحولیاتی آلودگی سے ایسا ہو گیا۔‘

امل کے بچپن سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

منیب بٹ اور زاہد احمد کے ان کمنٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تبصرے کیے گئے جن میں انسٹا صارفین بٹے نظر آئے۔

چند انسٹا صارفین کا کہنا تھا کہ امل کا بچپن ایمن خان جیسا ہے جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ منیب بٹ بھی بہت ہنڈ سم ہیں، امل کا بچپن منیب بٹ پر گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور دلچسپ کمنٹس آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی اداکارہ  ایمن خان اور منیب بٹ کے یہاں 2019ء  میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔




Source link

مینو