میرٹھ: شرابی پھوپھا نے پیٹ پیٹ کرکیا معصوم بھتیجے کا قتل– Urdu News

شراب کے نشے نے ایک شخص کو اتنا حیوان بنا دیا کہ آٹھ سال کے معصوم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ میرٹھ کے روہٹا تھانہ علاقے کے پوٹھ خاص گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک نشیڑی پھوپا نے اپنے 8 سال کے بھتیجے کی پیٹ پیٹ کر جان لے لی۔

میرٹھ: شرابی پھوپھا نے پیٹ پیٹ کرکیا معصوم بھتیجے کا قتل

میرٹھ: شرابی پھوپھا نے پیٹ پیٹ کرکیا معصوم بھتیجے کا قتل

میرٹھ: شراب کے نشے نے ایک شخص کو اتنا حیوان بنا دیا کہ آٹھ سال کے معصوم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ میرٹھ کے روہٹا تھانہ علاقے کے پوٹھ خاص گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک نشیڑی پھوپا نے اپنے 8 سال کے بھتیجے کی پیٹ پیٹ کر جان لے لی۔ قتل کرنے کے بعد اس شخص نے گھر والوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے معاملے کی تفتیش کرکے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا۔

سرورپور تھانہ علاقے کے رٹھالی گاؤں کا رہنا والا 8 سال کا واسو گزشتہ کچھ روز پہلے پُوٹھ خاص گاؤں میں اپنی پھُوپھی کے گھر آیا ہوا تھا، گزشتہ روز شام کے وقت واسُو کا پھوپھا رویندر واسو کو اپنے ساتھ جنگل لے گیا تھا۔ جنگل میں  رویندر نے شراب پی، اس دوران واسو کھیلنے لگا، طیش میں آکر رویندر نے واسو کو بری طرح پیٹا اور گلا گھونٹ کر معصوم کی جان لے لی۔ واسو کی موت سے خوفزدہ رویندر لاش کو گھر لے کر آگیا اور ٹیوب ویل پر کرنٹ لگنے سے موت کی بات کہہ کر گھر والوں کو گمراہ کیا اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔

اسُو کا پھوپھا رویندر واسو کو اپنے ساتھ جنگل لے گیا تھا۔ جنگل میں رویندر نے شراب پی، اس دوران واسو کھیلنے لگا، طیش میں آکر رویندر نے واسو کو بری طرح پیٹا اور گلا گھونٹ کر معصوم کی جان لے لی۔

اسُو کا پھوپھا رویندر واسو کو اپنے ساتھ جنگل لے گیا تھا۔ جنگل میں رویندر نے شراب پی، اس دوران واسو کھیلنے لگا، طیش میں آکر رویندر نے واسو کو بری طرح پیٹا اور گلا گھونٹ کر معصوم کی جان لے لی۔

دوسری جانب پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آنے کے بعد پھوپھا کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آگئی۔ معاملہ کا خلاصۃ ہونے کے بعد پولیس نے ملزم پھوپھا کو گرفتار کرلیا اور معاملہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔


Source link

مینو