اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی آنے والی نئی فلم ‘بچن پانڈے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ‘بچن پانڈے میں اختیار کیے گئے روپ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فلم 26 جنوری 2022 میں ریلیز کی جائے گی

اکشے کمار کی فلم ‘بچن پانڈے میں ان کا یہ مختلف لُک کسی گینگسٹر کا ہے۔

دوسری جانب فلم ‘بچن پانڈے میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن اور جیکولین فرنینڈز بھی ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی مہینے ہوگا۔

فلم ‘بچن پانڈے کے ہدایت کار فرحاد سمجی ہیں اور فلم میں اکشے کمار ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جبکہ اداکارہ کریتی سینن صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔




Source link

Menu