نیلم نے شوہر سمیر سونی کو دیوانہ قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے اپنے شوہر اداکارہ سمیر سونی کو ایک دیوانہ شخص قرار دے دیا۔ 

دونوں اسٹارز اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منارہے ہیں، اور اسی سے متعلق نیلم نے اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا اور شرارتی پیغام شیئر کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے نیلم نے لکھا کہ ’ہماری شادی کو 10 سال گزر گئے، آپ ایک دیوانے شخص ہیں جسے میں جانتی ہوں لیکن پھر بھی آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔ 

واضح رہے دونوں اسٹارز دس سال قبل 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی آہانا بھی ہے۔ 

دونوں حال ہی میں نیٹ فلیکس میں ایک ساتھ شو ’فیبولس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز‘ میں ساتھ میں دکھائی دیے۔ 

خیال رہے کہ نیلم کوٹھاری 1980 کی دہائی کی ایک مقبول اداکارہ تھیں رہی ہیں، وہ شاہ رخ خان کی فلم  کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ایک سین میں جلوہ گر ہوئیں جبکہ سلمان خان کی فیملی ڈراما فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں ان کی بہن سنگیتا کا کردار ادا کیا تھا۔




Source link

Menu