ورون دھون کی شادی کی تقریبات کی پہلی تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی شادی کی تقریبات کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ورون دھون آج رات علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ 

ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کی پہلی تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں ورون دھون کے ساتھ اُن کے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں ورون دھون تھری پیس دلکش شیروانی میں ملبوس ہیں اور وہ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویر میں ورون دھون کے بھائی روہت دھون، فلمساز کنال کوہلی اور ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی موجود ہیں۔ 

اس تصویر کو ورون دھون کے سوشل میڈیا پر موجود فین پیچز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج یعنی 24 جنوری کو اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں گے۔

اس نئے بننے والی جوڑی نے اپنی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس بک کیا ہے جہاں پر شادی کی تمام رسمیں ہوں گی۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کے اہلخانہ اس مینشن میں پہلے ہی جاچکے ہیں جبکہ دونوں کی شادی کی تقاریب کا آغاز 22 جنوری سے ہوچکا ہے۔




Source link

Menu